تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 مارچ 2014
وقت اشاعت: 18:18

ملتان کے 4 فٹ کے شاہ علیم کی ساڑھے 3 فٹ کی ثنا سے شادی

ملتان…ملتان میں چار فٹ کا شاہ علیم اور ساڑھے 3 فٹ کی ثنا رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ شادی کی تقریب میں دلہا کے دوستوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔ ملتان کے علاقے رضا آباد میں چار فٹ کے دلہا شاہ علیم اور ساڑھے 3فٹ کی ثنا کی شادی کی تقریب ہوئی۔دلہن دلہا دونوں بہت خوش تھے۔ دلہا کا کہنا تھا کہ والدین نے لڑکی پسند کی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔ تقریب میں لڑکا اور لڑکی کے گھر والے بھی بہت خوش تھے۔ دوستوں نے اس موقع پر خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.