5 مارچ 2014
وقت اشاعت: 2:55
آسٹریلیا: پانچ گھنٹے لڑائی کے بعد سانپ مگرمچھ کو سالم نگل گیا
کینبرا… این جی ٹی…آسٹریلیا میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا جب پانچ گھنٹے کی لڑائی کے بعد دس فٹ لمبے سانپ نے مگر مچھ کو سالم نگل لیا۔آسٹریلیا کی ایک جھیل میں سانپ اور مگر مچھ پانچ گھنٹے تک گتھم گتھا رہے، آخر کار جیت سانپ کی ہوئی جس کے بعد سانپ مرے ہوئے مگر مچھ کو گھسیٹ کر خشکی پر لایا اور سالم نگل گیا۔ یہ منظر وہاں موجود رہائشیوں نے دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ پائتھن نامی یہ خطرناک اژدہے اپنے شکار کے جسم کے گرد لپٹنے کے بعد جکڑ کر اس کا سانس بند کر دیتے ہیں اور اکثر سانپوں کے جبڑے لچک دار ہوتے ہیں جس کے باعث وہ اپنے جسم کے برابر شکار نگل سکتے ہیں۔