8 مارچ 2014
وقت اشاعت: 1:15
اطالوی ہنر مند نے سینکڑوں جہازوں کے ماڈل بنا کر حیران کر ڈالا
روم…این جی ٹی…کہا جاتا ہے کہ ہنر مند اور کام کا دَھنی شخص کبھی بھی فارغ نہیں بیٹھ پاتا، یہ جملہ غالب آتا ہے اس اطالوی باشندے پر جس نے اپنے ہاتھوں کی مہارت دِکھاتے ہوئے سینکڑوں جہاز وں کے ماڈل تیار کرلئے ہیں۔66سالہ ماہرِ تعمیرات لوئیگی پرینا16سال کی عمر سے اس فن سے وابستہ ہیں تاہم کئی دہائیاں گزر جانے والے باوجود پریناکی اپنے کام سے محبت کم نہیں ہوئی ۔ریٹائرمنٹ کے باوجود یہ باصلاحیت شخص گزشتہ بیس برس سے لکڑی کی باریک ڈنڈیوں کا استعمال کرتے ہوئے انوکھے اور دیدہ زیب ڈیزائن کے حامل جہاز بنا رہا ہے جنہیں مکمل ہو جانے کے بعد یہ اپنے کمرے کی چھت سے لٹکا دیتا ہے۔پرینا کے شاہکاروں میں فلائنگ شپس بحری جہاز، اُڑن کھٹولے، بادبان لگی ننھی کشتیاں اور پرندوں کی شکل کے نمونے شامل ہیں جنہیں دیکھنے والے نہ صرف دنگ رہ جاتے ہیں بلکہ اسکی صلاحیت کو بھی جی بھر کر داد دیتے نظر آتے ہیں۔