تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:2

بھارتی لڑکی کا لمبو اسکٹینگ میں 6اعشاریہ 69انچ کے خلا سے گزرنے کا عالمی ریکارڈ

نئی دہلی ......لمبو اسکیٹنگ یعنی اپنی دونوں ٹانگوں کو مخالف سِمت میں کھولتے ہوئے اسکیٹنگ کا مظاہرہ اپنی نوعیت کا ایک مشکل ترین کھیل ہے تاہم ایک بھارتی لڑکی نے اس میں مہارت کا مظاہر کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرڈالاہے۔

بھارتی شہر ناگپور میں شریشٹی شرما نامی 11سالہ لڑکی نے لمبو اسکیٹنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کرتے ہوئے اسٹیل راڈز کے نیچے موجود 6اعشاریہ69انچ خالی جگہ سے گزرتے ہوئے25میٹر کا فاصلہ سیکنڈوں میں طے کیا۔

شریشٹی شرماکی اس منفرد کاوش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں انتہائی مختصر جگہ سے گزر کر طویل فاصلے تک لِمبو اسکیٹنگ کرنیوالے کی حیثیت سے شامل کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.