تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:23

اوبامہ کا دورہ کیوبا،صدر کاسترو کے ہمراہ بیس بال میچ دیکھنے پہنچ گئے

ہوانا ......امریکی صدر باراک اوبامہ کیوبا کے تاریخی دورے کے موقعے پر صدرراول کاسترو کے ہمراہ نمائشی میچ دیکھنے پہنچے تو ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں مشیل اوبامہ اور اپنی دونوں بیٹیوں کیساتھ اوبامہ جب بیس بال گراؤنڈ میں پہنچے تو ہزاروں شائقین میچ سے لطف اندوز ہونے کیلئے موجود تھے۔

امریکی بیس بال ٹیم اور نیشنل بیس بال ٹیم کے درمیان ہونیوالے اس دوستانہ نمائشی میچ کو دیکھنے کیلئے 55ہزار شائقین کا مجمع موجود تھا، جنہوں نے امریکی صدر کا استقبال اتنے پر جوش انداز میں کیا کہ پورا گراؤنڈ تالیوں کی آواز سے گونج اُٹھا تاہم بعد ازاں برسلز م حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے کچھ لمحوں کیلئے خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.