تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 مئی 2012
وقت اشاعت: 23:11

یاقوت جڑی ہیرے کی انگوٹھی67لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام

جنیوا…این جی ٹی…سوئیٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں معروف نیلام گھر کرسٹیز کے تحت امدادی مقاصد کے لیے ہونے والی نیلامی میں یاقوت جڑی انگوٹھی نے نیلامی کا نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔معروف سماجی ورکرLily Safraکی جیولری کو Jewels For Hopeکے نام سے کرسٹیز کے ذریعے نیلامی کے لیے پیش کیا گیا جس میں رکھی گئی38قیراط کا کشن کٹ یاقوت جڑی ہیری کی انگوٹھیThe Hope Ruby نے67لاکھ(6اعشاریہ7ملین)ڈالر مین نیلام ہوکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔واضح رہے کہ اس نیلامی میں رکھی گئی تمام جیولری توقعات سے کئی گنا زیادہ قیمتوں پر نیلام ہوئی اور تقریباً38ملین ڈالر جمع ہوئے جو20مختلف امدادی تنظیموں کے نام وقف کردیے جائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.