سائنسدانوں کو خلائی دوربین ہبل سے حاصل ہونی والے تصویری شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ سورج سے مشابہہ ایک ستارہ قریبی سیارے کو نگل رہا ہے?
اس سے پہلے خلا نورد جانتے تھے کہ خلا میں ایسے ستارے موجود ہیں جو سیاروں کو نگل جاتے ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی ایسے عمل کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے?
اگرچہ تصویر لیتے وقت یہ ستارہ ہبل دوربین سے کافی فاصلے پر تھا لیکن سائنسدانوں نے دوربین سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ کرتے ہوئے اس عمل کا ایک تصویری خاکہ بنایا?
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وسپ_بارہ بی نامی یہ سیارہ اگلے ایک کروڑ سال میں مکمل طور پر نگل لیا جائے گا? یہ سیارہ اپنی مدار کےگرد چکر زمین کے مدار کےمطابق ایک اعشاریہ ایک دن میں مکمل کرتا ہے? یہ سیارہ پندرہ سو سینٹی گریڈ تک انتہائی گرم اور اپنے ستارے سے بہت قریب تھا?
اتنی نزدیکی کی وجہ سے غبارے کی طرح پھولتے ہوئے سیارے کا حجم سیارہ مشتری سے تین گناہ زیادہ ہو گیا اور سیارے کا مادہ ستارے پر بہنا شروع ہوگیا?
سائنسدانوں کی ٹیم میں شامل برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کی کیرول ہسویل نے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم نے سیارے کے ارد گرد مادے کا بڑا بادل دیکھا جو سیارے سے دور جا رہا ہے اور اسے بعد میں ستارہ نگل جائے گا?
تاہم سائنسدان اس بات کا نتیجہ نہیں نکال سکے کہ یہ بادل کیسے وجود میں آئے تھے? ڈاکٹر ہسویل کا کہنا ہے کہ ’ ہم نے اپنے نظام شمسی سے باہر پہلی بار ایسے کیمیائی عناصر دیکھے ہیں?‘
واسپ نامی یہ سیارہ چھ سو نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے? دو ہزار آٹھ میں اس سیارے کو برطانیہ کے سیاروں پر تحقیق کرنے والے ادارے وسپ نے دریافت کیا تھا?
سیارے کو کھا جانے والا ستارہ دریافت
دھیمی آواز جنس مخالف کے لیے کشش رکھتی ہے
ماہرین کے خیا ل میں فون یا وائس میل پر پیغام دینے کے دوران خواتین اپنی کھنکتی ہوئی آواز کا استعمال کرتی ہیں کیونکہ ایسی صورتحال میں وہ اپنی دوسری اداؤں کو بروئے کار نہیں لاسکتیں ?محققین کی ٹیم نے تجرباتی طور پر اس سلسلے میں 48مرد وخواتین طلبہ کو ایک ایک تصویر دکھا کر وائس میل پر اپنا پیغام ریکارڈ کرانے کو کہا? جس کے جواب میں دونوں جنس کے لوگوں نے اپنی پسند کی تصویر کے لیے پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے دھیمی اور جذباتی آواز کا استعمال کیا?جس سے ثابت ہوا کہ دھیمی آواز جنس مخالف کے لیے کشش رکھتی ہے?
فیس بک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟
فیس بک کی پرائیویسی پالیسی پر تنازعے نے ایسے اداروں کو پھر سے پُر جوش کر دیا ہے جو اس سوشل نیٹ ورک کا متبادل بن کر مقبولیت کے حصے دار بننا چاہتے ہیں?
ان سوشل نیٹ ورکس میں سرمایہ لگانے والوں اور انہیں استعمال کرنے والوں کا رخ اب ایسی نئی ویب ساٹس کی طرف ہو رہا ہے جو یہ دعوے کر رہی ہیں کہ وہ اپنے ممبرز کو ان کی ذاتی مواد پر مکمل اختیار دیں گی?
فیس بک کے ان حریفوں میں بالکل آغاز کرنے والے بھی ہیں اور ایسے مستحکم ادارے بھی جو اوپن سوشل نیٹ ورک کے ایک ماحول کو نئی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں?
ماہرین کا کہنا ہے کہ گیارہ ہزار لوگوں کی طرف سے اکتیسں مئی کو فیس بک چھوڑنے کے عزم ظاہر کرنے کے بعد فیس بک کو کچھ پریشانی ضرور لاحق ہو گی?
سوشل ٹیکنالوجی کنسلٹینسی، ہیڈ شفٹ کے لی برائنٹ کا کہنا ہے کہ ’اس طرح کے سوشل پلیٹ فارم ایریا میں کسی اور نے اب تک ایسی کامیابی حاصل نہیں کی جیسی فیس بک کو حاصل ہے کیونکہ فیس بک تو گویا ایک مکمل آپریٹنگ سسٹم ہے‘?
بلا شبہ فیس بک کے کئی حریف ایسے بھی ہیں جو اب خاصے جانے پہچانے ہیں?
مائیکرو بلاگنگ یعنی مختصر بلاگ کی سروس ٹوٹّر بھی اس ویب سائٹ کے تاج کو چرانے کا حوصلہ دکھا سکتی ہے? ٹوٹّر کو گزشتہ سال ہی دنیا کے سو بڑی ویب سائٹس میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور ایک ویب انفارمیشن کمپنی، ایلیکسیا کے مطابق اب ٹوٹّر سرِ فہرست دس میں شامل ہونے کے آس پاس ہے?
لیکن سوشل نیٹ ورک ہونے کے برخلاف ٹوٹّر بنیادی طور پر مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ہے? جہاں باہمی دوستی رکھنے والے ایک دوسرے کے روزمرہ کے معمولات اور سرگرمیوں سے آگاہ ہوتے ہیں?
لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ سوشل نیٹ ورک کی، بیبو، فرینڈسٹر اور مائی سپیس جیسی دوسری معروف سائٹس جنہیں گزشتہ چوبیس ماہ کے دوران مقبولیت میں مسلسل کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب ان کا شمار ایلیکسیا کے مطابق بیس سرِ فہرست ویب سائیٹس میں بھی نہیں کیا جا سکتا?
فیس بک کے وہ حریف جنہوں نے ابھی ابتدا ہی کی ہے، زیادہ توجہ پرائیویسی کے معاملے ہی کو دے رہے ہیں?
نیو یارک یونیورسٹی کے چار طالب علموں نے جو ’پرائیویسی سے آگاہ، مواد پر ذاتی کنٹرول اور سب کچھ کرنے کا موقع استعمال کرنے والوں کو دینے والا سوشل نیٹ ورک‘ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے، مئی کے اوائل میں ’ڈائسپورا‘ بنایا?
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ڈائیسپورا کے بارے میں بہت سے لوگوں کی توقع یہ ہے کہ یہ ایک ایسی چیز کا ماڈل ہو گا جو معیار پر مبنی عام استعمال ایک ذریعہ فراہم کرے گی‘?
اس کے امکانات کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کک سٹاٹر ویب سائٹ پر ڈائسپورا ٹیم نے سرمایے حاصل کرنے کے لیے منصوبے کی تشہیر کی تو انہیں ایک لاکھ پچھہتر ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے مل گئے جب کہ ٹیم نے صرف دس ہزار ڈالر درکار ہونے کا اعلان کیا تھا?
کک سٹاٹر ویب سائٹ ایسے تخلیقی منصوبوں کی تشہیر کرتی ہے جن کے لیے سرمایہ درکار ہو?
اگرچہ اس ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف فیس بک نہیں ہے لیکن ’اس وقت ہماری کوشش یہ ہے کہ مرکزیت رکھنے والے سوشل نیٹ ورک کے برخلاف ایک ایسا نیٹ ورک بنایا جائے جس میں استعمال کرنے والوں کو اس سارے مواد پر کنٹرول حاصل ہو جس میں وہ دوسروں کو شریک کرنا چاہتے ہیں‘?
لیکن فیس بک کا کیا بنے گا? اس سے پہلے اے او ایل اور کمپیو سرو نامی دو ادارے صرف اسی بنا پر اپنی ساری مقبولیت کھو چکے ہیں کہ وہ سارا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے تھے?
جب ان دو اداروں نے ابتدا کی تھی تو ان کی ای میل اور دوسرے سہولتوں کو صرف انہی لوگوں کے ساتھ رابطے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جو یکساں ڈومین کی آئی ڈی رکھتے تھے? یعنی اے او ایل سے کسی اے او ایل والے سے رابطہ?
تاہم بتدریج یہ ہوا کہ لوگ اس کنٹرول سے تنگ آ گئے اور اس کے ساتھ ہی دوسرے ایسے ادارے بھی آ گئے جنہوں نے زیادہ آزادی دی اور مختلف ڈومین والوں کے درمیان رابطہ ممکن بنا دیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب آپ کسی بھی اکاؤنٹ یا ڈومین سے کسی بھی اکاؤنٹ سے تکنیکی طور پر رابطہ کر سکتے ہیں?
اے او ایل اور کمپیو سرو نے بعد میں اپنے طریقوں میں تبدیلی پیدا کی اور خود کو ہر نیٹ ورک اور ڈومین کے لیے قابلِ رسائی کی وسعت دی لیکن تب تک ان کی مقبولیت ختم ہو چکی تھی?
سوال ہے کیا فیس بک کو بھی ایسی ہی صورت کا سامنا کرنا پڑے گا؟ یا وہ وقت سے پہلے خود کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھال لے گی?
فیس بک کے حق میں ہوں،صدر مشرف
سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ فیس بک کے حق میں ہیں مگر کسی کے جذبات کو مجروح کرنا غلط ہے?امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا ہے کہ آزادی رائے کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ کسی کو تکلیف پہنچائی جائے? ان کا کہنا ہے کہ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہے امید ہے کہ حکومت پاکستان فیس بک پر مستقل پابندی نہیں لگائے گی?ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل افسوس ناک تھامگر اسے بعد میں سیاسی رنگ دے دیا گیا بے نظیر بھٹو کو ہر طرح کی سیکورٹی فراہم کی گئی? انھوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موجودہ حکومت کی پالیسیاں درست ہیں ،د ہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کرنا ہوگا? سابق صدر کاکہنا ہے کہ سیاست میں آنے کا فیصلہ پاکستانی عوام کی خواہش کو دیکھتے ہوئے کیا?
پاکستان میں فیس بک کے بعد یوٹیوب بھی ممنوع
حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے بعد اب یو ٹیوب تک بھی پاکستان سے رسائی پر پابندی کے احکامات جاری کردیے ہیں?
اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق تمام متعلقہ آپریڑز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوٹیوب پر بڑھتے ہوئے قابل اعتراض مواد کی اشاعت کے پیش نظر اس ویب سائٹ کو بند کریں?
بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے اس مواد کے خلاف یوٹیوب اور فیس بک پر دستیاب باقاعدہ چینلز سمیت احتجاج کا ہر طریقہ اپنایا کہ وہ قابل اعتراض مواد کی اشاعت سے گریز کریں?
لیکن بیان کے مطابق وقت کے ساتھ اس مواد کی اشاعت میں اضافہ ہوتا گیا لہذا اس صورت حال کے پیش نظر پی ٹی اے نے ان ویب سائیٹس کو پاکستان میں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے?
پی ٹی اے کے مطابق انہوں نے قابل اعتراض مواد کے باعث اب تک ساڑھے چار سو لنکز بند کردیے ہیں?
بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ قدم پاکستان کے آئین، لوگوں کی خواہشات اور ہائی کورٹ اور حکومت کے احکامات کے تحت اٹھایا ہے?
پی ٹی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک اور یو ٹیوب کی انتظامیہ کا رویہ ڈبیلیو ایس آئی ایس کے قراداد اور ان کی اپنی پالسیوں کے برعکس ہے جو انہوں نے عوام کے لئے اپنے ویب سائیٹس پر مشتہر کی ہیں?
پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ اس معاملے کا فوری حل نکالنے کے لئے ان کے متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے پی ٹی اے کے ساتھ رابطے کا خیر مقدم کریں گے تا کہ مذہبی ہم آہنگی اور احترام کو یقینی بنایا جاسکے?
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بک‘ تک رسائی پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا?
جسٹس اعجاز احمد چودھری نے یہ حکم ’اسلامک لائیرز موومنٹ‘ کی اس درخواست پر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے بارے میں خاکے بنانے کا ایک مقابلہ ہورہا ہے اس لیے اس ویب سائٹ پر پابندی لگائی جائے?
جسٹس اعجاز نے محکم? مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کر دے اور آئندہ تاریخ سماعت یعنی اکتیس مئی کو فیس بک کے بارے میں تحریری جواب پیش کریں?
حکام کا کہنا تھا کہ فیس بک کے ان حصوں کو بند کردیا گیا ہے جن پر توہین رسالت پر مبنی خاکے بنانے کا مقابلہ ہورہا ہے? درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ویب سائیٹ کے کسی حصہ کو اس وقت تک بند نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کو مکمل طور پر بلاک نہ کر دیا جائے?
اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکیل چودھری ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئین کے آٹیکل ٹو اے کے تحت ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کے منافی ہو?
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کے کئی ایسے پروگرام ہیں جو اسلام کے اصولوں کی نفی کرتے ہیں اور توہین رسالت پر مبنی خاکوں کے بنانے کا مقابلہ اسی ویب سائیٹ پر ہو رہا ہے جس سے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں?
وکیل کے بقول چین ، متحدہ عرب امارت اور سعودی عرب نے ’فیس بک‘ پر پابندی عائد کر رکھی ہے?درخواست گزار وکیل نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس وقت چار کروڑ پچاس لاکھ افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وہ ادارہ ہے جس نے اس ویب سائٹ پر پابندی لگانی ہے?
اسی حوالے سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان خرم علی مہران کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں کام شروع ہو چکا ہے اور پی ٹی اے اس سلسلے میں پاکستانی انٹرنیٹ سروس پروائیڈز مطلع کر رہی ہے?
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک پر پابندی کے لیے پاکستان میں آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک پر ایک فلٹر لگا دیا جائے گا جس کے بعد ملک میں فیس بک تک رسائی ناممکن ہو جائے گی? تاہم خرم مہران نے بتایا کہ اس پابندی سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی دیگر ٹریفک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا?
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی اس وقت تک لاگو رہے گی جب تک عدالت اس سلسلے میں کوئی مزید حکم جاری نہیں کرتی?
پاکستان میں فیس بک پر پابندی کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ’فیس بک‘ تک رسائی پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے?
جسٹس اعجاز احمد چودھری نے یہ حکم ’اسلامک لائیرز موومنٹ‘ کی اس درخواست پر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ فیس بک پر پیغمبر اسلام کے بارے میں خاکے بنانے کا ایک مقابلہ ہورہا ہے اس لیے اس ویب سائٹ پر پابندی لگائی جائے?
جسٹس اعجاز نے محکم? مواصلات کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان میں فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کر دے اور آئندہ تاریخ سماعت یعنی اکتیس مئی کو فیس بک کے بارے میں تحریری جواب پیش کریں
لاہور سے نامہ نگار عبادالحق کا کہنا ہے کہ بدھ کو عدالت کے سامنے متعلقہ حکام نے بتایا کہ فیس بک کے ان حصوں کو بند کردیا گیا ہے جن پر توہین رسالت پر مبنی خاکے بنانے کا مقابلہ ہورہا ہے تاہم درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ویب سائیٹ کے کسی حصہ کو اس وقت تک بند نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کو مکمل طور پر بلاک نہ کر دیا جائے?
اسلامک لائیرز موومنٹ کے وکیل چودھری ذوالفقار علی نے مزید کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اور آئین کے آٹیکل ٹو اے کے تحت ملک میں کوئی ایسا کام نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کے منافی ہو?
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک کے کئی ایسے پروگرام ہیں جو اسلام کے اصولوں کی نفی کرتے ہیں اور توہین رسالت پر مبنی خاکوں کے بنانے کا مقابلہ اسی ویب سائیٹ پر ہو رہا ہے جس سے مسلمانوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں?
وکیل کے بقول چین ، متحدہ عرب امارت اور سعودی عرب نے ’فیس بک‘ پر پابندی عائد کر رکھی ہے?
درخواست گزار وکیل نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس وقت پنتالیس ملین افراد فیس بک استعمال کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی وہ ادارہ ہے جس نے اس ویب سائٹ پر پابندی لگانی ہے?
روزانہ 30 منٹ سے زائد کی موبائل کالز کینسر کا باعث
عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ موبائل فون پر روزانہ30 منٹ سے زائد گفتگو کینسر کا خدشہ بڑھادیتی ہے?عالمی ادارہ صحت کے تحت موبائل فون کے انسانی صحت پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات پر کی جانے والی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ تیس منٹ اور اس سے زیادہ دیر تک موبائل فون کا روزانہ استعمال دماغ کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے?دس سال کے طویل عرصے تک دنیا کے13 ممالک میں کی جانیوالی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں انسانی دماغ پر منفی اثرات مرتب کرکے کینسر کی رسولیاں بنانے کا سبب بھی بنتی ہیں ?
یو ٹیوب پر روزانہ دو ارب ہٹس
انٹرنیٹ کمپنی گوگل کا کہنا ہے کہ مشہورِ زمانہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ پر روزانہ دو ارب سے زائد ہٹس آتی ہیں?
گوگل کے مطابق یہ تعداد امریکہ کے تین بڑے ٹی وی چینلز کے صارفین کی کل تعداد کے قریباً دوگنا کے برابر ہے?
یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب یو ٹیوب اپنی پانچویں سالگرہ منا رہی ہے?
یو ٹیوب کی بنیاد چیڈ ہرلی نے جاوید کریم اور سٹیون چین سے مل کر سنہ دو ہزار چار میں رکھی تھی? یہ تینوں افراد آن لائن رقوم کی ادائیگی کی سروس پے پال میں ملازم تھے? بعد ازاں گوگل نے سنہ 2006 میں یوٹیوب کو ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر کے عوض خرید لیا تھا?
اس ویب سائٹ کے شریک بانی چیڈ ہرلی نے بی بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ ’ہم آن لائن ویڈیو مارکیٹ میں ترقی کے بہترین امکانات دیکھ رہے ہیں اور ہم اس مارکیٹ کے لیڈر ہیں‘?
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دو ارب ڈاؤن لوڈز ایک اہم سنگِ میل ہے لیکن’ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس سے کہیں آگے جانا ہے‘?
انہوں نے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں جس مقام پر آج ہم ہیں اس کے بارے میں ہم نے نہ کبھی یہ سوچا تھا اور نہ ہی اس کی منصوبہ بندی کی تھی? ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے ہمیں اس پر فخر ہے اور ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے‘?
کلونجی کی خصوصیا ت
عربی جتہ السودا? فارسی شونیز? انگریزی بلیک کیومن ماہیت تخم پیاز کے مشاہد سیاہ رنگ کے تخم میں جس کی بوتیز اور عز و تلخ ہوتا ہے? مزاج? گرم خشک، مقدار خوراک ایک تا تین گرام ? مصلح کتیر ا اور اشیاء سر و بد ل انیسون ? افعال بیرونی طور پر جاریاور جا ذ ب خون ہے سونگھنے سے رطوبا ت د ماغ کو ناک کی طرف جذ ب کرتی ہے? کھلانے سے مقوی منفث بلغم ? محلل ریاح، مقوی معدہ، ملین طبع ? قا تل کرم، شکم، مد ر حیض، داع اد جاع بد ن، برص، بہق، داد گنج? داءالثعلب مہاسول، درد شقیقہ، یرقان، زکام، ضیق، الفنس، ضعف، معدہ، نفخ، شکم، درد شکم، قولنج، استفساء، فالج، القوہ، ورم طحال، خرابی جہ فساد خون میں مفید ہے? حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ کلونجی کو استعمال کرو چونکہ اس میں ہر مرض کیلئے شفاء ہے سوائے سام کے سام سے مراد ہے موت? (بخاری مسلم حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ حضور پاک نے فرمایا روزانہ شونیز (کلونچی) کے 21 دانہ لین انہیں پوٹلی میں باندھ کر پانی میں بھگو د یں اور روزانہ دائیں تنھے میں دو قطرے اور بائیں میں ایک قطرہ دوسری بار بائیں نتھنے میں دو قطرے اور دائیں میں ایک قطرہ تیسری بار دائیں میں قطرے اور بائیں میں ایک قطرہ ڈالنے سے تمام د ماغی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے اور آئندہ بھی انشاءاللہ کوئی د ماغی بیماری لاحق نہ ہو گی ? حضرت انس فرماتے ہیں حضور نے فرمایا جب تکلیف ہو تو شونیز (کلونجی) کی ایک پھینکی پانی اور شہد کے ساتھ استعمال کریں? (طرافی
شہد کی اہمیت
اردو شہد عربی عسل، فارسی انگبین انگریزی (HONEY) صفاتی نام آب حیات بند لہ مود ہو? سندھی ماکھی، پنجابی شہت? ماہیت، مخصوص مکھیاں جن کو شہد کی مکھیاں کہتے ہیں پھولوں اور د وسری چیزوں سے رس چوس کر اپنے چھتہ میں جمع کرتی ہیں? جو شکر کے اقوام کے مانند شیریں ہوتا ہے اس میں مختلف پھولوں کی بو، مزہ، تاثیر آجاتی ہے? بلحاظ رنگت سرخ و سفید شیریں ہوتا ہے? مزاج تازہ گرم، خشک 2، کہنہ گرم3، خشک مقدار خوراک، 20 تا 50 گرام? مصلح آب لیموں، سرکہ، بدل خرما پختہ? مضر گرم مزاج میں افغان شہد د وا بھی ہے غذا بھی، یہ معین زند گی کیمیائے صحت ہے?
شہد امراض، چشم، امراض گوش، امراض شکم، زخم معدہ و د ماغ، خرابی خون، امراض د ماغ، امراض قلب، تپ محرقہ، بن دش بول، سنگ مثانہ، بلڈ پریشر، قبض، میں مفید ہے? اس کا مو قسم خنازیر، رسولیوں، سخت ورموں، زخموں، بواسیر، کیلئے لگا نے کو کھانے سے فائدہ کرتا ہے? پرانا شہد چربی کو کم کرتے پھولے اور ڈ ھلے ہوئے پیٹ کو چھوٹا کرنے جگری ورم د ور کرنے کی دوا ہے? اللہ تعالی? نے فرمایا اس میں لوگوں کیلئے شفاء ہے? (49) سورہ نحل، حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے رسول اللہ نے فرمایا جو شخص ہر ماہ تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے گا اسے کوئی بڑی بیماری لاحق نہ ہو گی? (ابن ماجہ، مشکوة عبداللہ ابن مسعود فرماتے ہیں رسول اللہ نے فرمایا تم دو شافخش چیزوں کو لازم پکڑ و شہد اور قرآن مجید کو (ابن ماجہ، حاکم مشکوة) حضرت ابن عمر? کوب جب بھی کوئی پھوڑا پھنسی یا کوئی اور شے نکلتی وہ اس پر شہد لگاتے? حضرت ابو سعید غدری? بیان کرتے ہیں ایک شخص نے رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا میرے بھائی کے پیٹ میں درد ہے یا کہا اسہال کی شکایت ہے، آپ نے فرمایا آقہ عملاً اسے شہد پلاؤ? وہ شخص چلا گیا? مگر پھر لوٹ کر آیا اور کہنے لگا کہ میں نے اسے شہد پلایا مگر شہد سے افاقہ نہ ہوا? دو تین بار ایسے ہی کیا جو چوتھی بار بھی آکر اس نے شکایت کی کہ اسہال آرہے ہیں آپ نے فرمایا اللہ نے سچ فرمایا جھوٹا ہے تو تیرے بھائی کے شکم ہے، چنانچہ اس شخص نے اپنے بھائی کو پھر شہد پلایا اور وہ شفا یاب ہو گیا?
(بخاری، مسلم ترمذی، احمد مشکوة) حضور نے بار بار ارشاد فرمایا کہ اسے شہد پلاؤ ہو سکتا ہے? اس لیے کہ مریض کو ایک خاص مقدار میں شہد کی ضرورت ہو گی ? علامہ حافظ ابن قیم نے محمد ثین سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صبح نہار منہ شہد پانی میں گھول کر نوش فرما تے تھے کچھ نماز عرصہ کے بعد بھی شہد کا شربت نوش فرمایا? گردے کی سوزش میں فرمایا جلے ہوئے پانی اور شہد سے کرو (ابوداؤد? حاکم) جلے ہوئے پانی سے مراد خوب کھولا ہوا پانی اور آب مقطر ہے? حضرت عائشہ فرماتی ہے مشروبات میں حضور کا سب سے زیادہ پسندیدہ مشروب شہد تھا? (بخاری ? مسلم) آپ کا فرمانا ہے تمہاری ادویہ میں سب سے اچھا عمل پچھنے لگانا اور شہد پینا (بخاری? مسلم) حضرت عائشہ فرماتی ہیں حضور نے فرمایا اللہ تعالی? نے دوا شہد پینے سے افضل نہیں بنائی (ابو نعیم) حضور نے فرمایا شہد کا کھانا دل کو لطیف بنانا نظر کو روشن کرنا اور طبیعت کو تکبیر سے دور کرتا ہے? (بیہقی) شہد میں حیاتین1? ب? ج? لوہا کیلشیم? ایلومینیم، تانبا، فاسفورس، میگنیشم، سوڈیم، کلورین، پوٹاشیم، گندھک، موجود ہیں? مسلمان، حکماءاور سائنسدانوں نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ شہد اپنے اندر ایک ہزار پھولوں کا جو ہر سموئے ہوئے ہوتا ہے? ایک سو سالہ شخص کو اس کے دوستوں نے کبھی بیمار نہ دیکھا تو وہ چا ئے میں شہد ملا کر پیا کرتا تھا? اور وہ اس کا عادی تھا، وہ کبھی رنجیدہ نظر نہیں آتا تھا ہمیشہ مسکراتا رہتا تھا? میں نے لقوہج، فالج، ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ایک دو ہفتے تک غذا بند کر کے دو تین چھٹا نک شہد عرق بایان ایک بوتل میں ملا کر استعمال کروایا اس سے مرض اور آگے بڑھنے سے رک جاتا ہے?
سماجی رابطہ