دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے کم رفتار والے انٹرنیٹ کنکشن کے حامل صارفین کے لیے فیس بک کے ورژن ’فیس بک لائٹ‘ کو بند کر دیا ہے?
فیس بک لائٹ کا اجراء قریبًا سات ماہ قبل کیا گیا تھا?
اس ورژن کے خاتمے کا اعلان فیس بک کی ویب سائٹ پر ایک نوٹ میں کیا گیا جس میں ویب سائٹ نے ان افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے یہ ورژن استعمال کیا?
فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے’ ویب سائٹ کے اس کم سہولیات والے ورژن کے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے‘?
یہ نیا ورژن ترقی پذیر ممالک کے ان صارفین کے لیے بنایا گیا تھا جہاں بینڈ وڈتھ کے مسائل کی وجہ سے فیس بک کا موجودہ ورژن صحیح کام نہیں کرتا? تاہم ابتدائی طور پر یہ ورژن امریکی اور بھارتی صارفین کو دستیاب تھا?
فیس بک کا کہنا ہے کہ کہ اس کے دو سو پچاس ملین صارفین میں سے ستّر فیصد امریکہ سے باہر ہیں?
فیس بک لائٹ میں صارفین کو اپنی وال پر لکھنے، تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے اور دیگر افراد کے پروفائل دیکھنے کی سہولت حاصل تھی تاہم اس میں کوئی اپیلیکیشن باکسز نہیں تھے?تاہم مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ نئی فیس بک ٹوئٹر کے لیے کڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ٹوئٹر کی کامیابی کی بڑی وجہ اس کا سادہ اور آسان ہونا ہے?.
اس ورژن کے ختم کیے جانے پر گارٹنر ریسرچ کے رے والڈز کا کہنا ہے کہ ’ لائٹ ورژن میں فیس بک کے بہت سے تجربات موجود نہیں تھے یا پھر ممکنہ طور پر فیس بک نے اپنی ویب سائٹ کا کارکردگی بہتر بنائی ہے اور اب یہ بہتر طریقے سے کام کرتی ہے‘?
فیس بک ’لائٹ‘ کا خاتمہ
کوبرا کے پھن پھیلانے کا راز کھل گیا
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کنگ کوبرا سانپ کے پھن پھیلانے کے عمل کے پیچھے کارفرما نظام کا پتہ چلا لیا ہے?
سائنسدانوں کے مطابق جب انہوں نے کوبرا کے پٹھوں میں ہونے والی برقی حرکات کا ناپا تو انہیں پتہ چلا کہ کوبرا اپنا پھن پھیلانے کے لیے مخصوص پٹھے استعمال کرتا ہے?
محققین کا کہنا ہے کہ جب بھی کوبرا اپنا پھن پھیلاتا ہے اس کی پسلیاں بھی آپس میں مل کر اس کی مدد کرتی ہیں?
اس تحقیق کو تجرباتی حیاتیات کے جریدے میں شائع کیا گیا ہے?
امریکہ کی واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر کینتھ کارڈونگ نے بی بی سی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوبرا کی پسلیاں اور اس کے پٹھے اسے یہ شکل اپنانے میں مدد دیتے ہیں‘?
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ پھن پھیلانے کے عمل میں سانپ کی پسلیاں کس طرح حرکت کرتی ہیں اور یہ کہ پٹھے اس عمل میں کیا کردار ادا کرتے ہیں اور پھر کیسے یہ دونوں چیزیں عام حالت میں واپس آتی ہیں‘?
اس کے لیے محققین نے کوبرا کی گردن کے تمام پٹھوں میں ہونے والی برقی حرکات کا جائزہ لیا? انہوں نے ایک کوبرا کو بے ہوش کر کے اس کی گردن کے پٹھوں میں ننھے الیکٹروڈ نصب کیے? جراحی کے اس عمل میں شریک سائنسدان بروس ینگ کے مطابق ’یہ آپریشن اس تحقیق کا سب سے خطرناک کام تھا‘?
ان کا کہنا ہے کہ ’ہمیں سانپ کے سر پر کام کرنا تھا اور سانپ جلد ہی ہوش میں آ جاتے ہیں‘?
الیکٹروڈز کی تنصیب کے بعد محققین نے سانپ کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جس کے بعد انہوں نے کوبرا کے پھن پھیلانے کے عمل کو ریکارڈ کیا جس سے انہیں پتہ چلا کہ کوبرا کے پھن پھیلانے کے عمل میں آٹھ پٹھے استعمال ہوتے ہیں اور یہ پٹھے ان سانپوں میں بھی پائے جاتے ہیں جو پھن نہیں پھیلاتے?
پروفیسر ینگ کے مطابق صرف کوبرا ہی ایسا سانپ نہیں جو دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اپنا پھن پھیلا لیتا ہے بلکہ اس کے علاوہ کچھ اور قسم کے سانپ بھی اسی قسم کے دفاعی رویے کا اظہار کرتے ہیں?
چاکلیٹ جگر کے مریضوں کیلئے مفید
میڈ رڈ : جدید طبی تحقیق کے مطابق سیاہ چاکلیٹ جگر کے مریضوں کیلئے مجرب ثابت ہوتی ہے اور اس کے علاوہ بلڈ پریشر میں اعتدال پیدا ہوتا ہے? تحقیق میں سفارش کی گئی ہے کہ جگر کی سختی، سکڑ جانے اور صلاحیت جگر کے مرض میں سیاہ چاکلیٹ کھانے کی ضرورت ہوتی ہے? اس لئے ڈاکٹروں کو چاہئے کہ وہ مریضوں کو اس بارے میں بتائیں? تحقیق کے مطابق چاکلیٹ میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جن کے استعمال سے فشار خون، خون کی شریانوں کے پھٹنے اور جگر میں کھانے کے بعد تناؤ کا باعث بننے والے عمل کو روکا جا سکتا ہے? اس ضمن میں ماہرین طب نے جو تجربات مکمل کئے ان سے جگر کے مریضوں کے مرض میں کمی دیکھی گئی اور سیاہ چاکلیٹ کے مثبت اثرات نوٹ کئے گئے?
مونگ پھلی سے بچوں کو الرجی ہوسکتی ہے
لندن : طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مونگ پھلی کے دانوں سے بچوں کو جلد کی الرجی کے علاوہ جلدی بیماری ایگزیما لاحق ہو سکتی ہے? برطانیہ میں فوڈ الرجی پر ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے”پی نٹ الرجی“ زندگی کے پہلے سال میں بھی ہو سکتی ہے جن بچوں کو پہلے ایگزیما ہو جائے ان کو پی نٹ الرجی ہوسکتی ہے اور جن بچوں کو پی نٹ الرجی ہو ان کو ایگزیما لاحق ہوسکتا ہے جن بچوں کو ایگزیما ہو ان میں یہ ا لرجی پہلے سے 20 فیصد تک موجود ہوتی ہے? کنگر کالج آف لندن کے شعبہ اطفال کے ماہر پر پروفیسر گراہم اوبرٹ نے اپنی حالیہ تحقیق میں کہا ہے کہ سکول جانے والے بچوں میں پی نٹ الرجی اور ایگزیما اکٹھے بھی لاحق ہوتے ہیں مگر ابھی تک یہ طے نہیں کیا گیا کہ پہلے کونسی بیماری شروع ہوتی ہے? تحقیق میں 640 بچے 4 ماہ سے 11 ماہ کی عمر کے دوران ایگزیما اور الرجی سے دوچار نظر آئے? ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ دونوں بیماریوں کا گہرا تعلق قوت مدافعت کی کمزوری سے ہے?
چاند اور مریخ کی سطح پر 6 فٹ برف کی تہہ موجود
سائنسدانوں نے دعوی? کیا ہے کہ چاند اور مریخ کی سطح پر 6 فٹ برف کی تہہ موجود ہے?ذرائع ابلاغ کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی دو حالیہ تحقیقات سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ چاند اور مریخ دونوں سیاروں پر پانی موجود ہے جبکہ مریخ پر موجودہ حالی ہی میں پگھلنے والی برف کی وجہ سے اس کی سطح پر پانی کی نالیوں کے نشانات پائے گئے ہیں?سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دمدار ستارے اور شہاب ثاقب اکثر وبیشتر چاند سے ٹکراتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ سورج سے آنیوالی ہوائوں کے باعث چاند کے اندھیرے حصے کے گڑھوں میں برف جم گئی ہے?دوسری جانب مریخ کی سطح پر 6 فٹ چوڑی پانی کی نالیاں گزشتہ 2 برس میں 400 فٹ لمبی نالیوں میں تبدیل ہو چکی ہیں?
ٹوئٹر نے منافع بخش ایڈ پلان متعارف کرا دیا
واشنگٹن : ٹوئٹر نے منگل کو اپنی بے انتہا مقبولیت سے چکانے کے لیے ایڈ پلان متعارف کرا دیا ہے? بز سٹون جو ٹوئٹر کے تین بانیوں میں سے ایک ہے ، نے سان فرانسسکو میں قائم شاخ کے لیے ، اپنے ٹوئٹر بلاگ پر مدت سے منتظر اس ایڈورٹائزنگ پلان کی تفصیلات دے دی ہیں? پروموٹڈ ٹویٹس کے نام سے شروع اس ایڈورٹائزنگ پلان کے مطابق کاروباری حضرات اور کمپنیوں کے مالک ایک سو چالیس حروف پر مشتمل میسیج کے ذریعے اپنے کاروبار کو مشتہر کر سکیں گے? بز سٹون کا کہنا ہے کہ بیسٹ بائے ، بریوو ، ریڈ بل ، سونی پکچرز ، سٹار بکس اور ورجن امیریکہ ان چند کمپنیوں میں سے ہیں جنہوں نے اس پروگرام کے پہلے حصے میں شمولیت کے لیے معاہدوں پر دستخط کر دیے ہیں?
نیند میں کمی موٹاپے کا باعث
نیند میں کمی موٹاپے کا باعث ہے? تفصیل کے مطابق کم سو نے والے افرا د کو زیا دہ بھو ک لگتی ہے اور وہ زیا دہ کھانا کھا تے ہیں ? امریکہ میں کی گئی اس تحقیق میں کہا گیا ہے جاگنے کے دوران انسانی جسم زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے لہذا نیند پو ری نہ ہو نے سے جسم میں توانا ئی کی کمی ہو جاتی ہے اور زیا دہ بھو ک لگتی ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ مکمل صحت مند رہنے کے لیے مکمل نیند لینا نہا یت ضرو ری ہے ?
ذیابیطس کے علاج معالجہ کیلئے نئی دوا ”سیکساکلیپٹن“ متعارف
فارماسیوٹیکل کے شعبہ میں ذیابیطس کے علاج معالجہ کیلئے ایک نئی دوا ”سیکساکلیپٹن“ کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دوا ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گی? ملٹی نیشنل کمپنی آسٹرا زینکا نے یہ دوا بیرسٹول مائیرز کے تعاون سے تیار کی ہے? یہ دوا ان مریضوں کیلئے بہترین ہو گی جن کی شوگر کنٹرول سے باہر ہو جاتی ہے? مارکیٹوں میں اس سے ملتی جلتی ادویات پہلے سے موجود ہیں مگر نئی دوا کے متعلق نئی دہلی کے فورسٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر آف ڈیئسیز انوپ مشرا نے کہا ہے کہ اس دوا کے مالیکیولز زیادہ موثر ثابت ہوئے ہیں، خاص طور پر دوا ان مریضوں میں بہتر ثابت ہوئی جو دیگر ادویات سے ٹھیک نہیں ہو رہے تھے?
انسان کے ارتقائی سفر کی داستان
آپ کے لیے یہ بات یقیناً باعث حیرت ہو گی کہ ڈی این اے کی سطح پر انسان اور کیلا ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں?
انسان اور کیلوں کے درخت عمومی طور پر تقریباً 60 فیصد ایک جیسے ہیں? بلکہ ہم مرغیوں سے بھی بہت ملتے ہیں اور ہمارا ڈی این اے تقریباً 75 فی صد تک مرغیوں جیسا ہے? لیکن ہمارے سب سے قریبی رشتے دار چمپینزی نسل کے بندر ہیں اور ان کا 98 فی صد سے زیادہ ڈی این اے ہمارے ڈی این اے سے ملتا ہے?
واشنگٹن کے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں ایک حالیہ نمائش میں اسی طرح کے بہت سے دل چسپ حقائق کو سامنے لایا گیا ہے? عجائب گھر میں ایسے بہت سے سوالات کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے?
نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اس دل چسپ نمائش کا اہتمام کیا ہے جسے بڑی تعداد میں سیاح دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں?
نمائش دیکھنے کے لیے آنے والے سیاح ایک ’ٹائم ٹنل‘ میں داخل ہوتے ہیں جس میں ابتدائی دور اور جدید عہد کے انسانوں کے خدوخال واضح کیے گئے ہیں? اس حصے میں مختلف ادوار سےاکٹھے کیے گئے 76 انسانی ڈھانچے رکھے گئے ہیں جن کا تعلق چھ براعظموں سے ہے?
میوزیم کے منتظم رک پاٹس کا کہنا ہے کہ انسانی شجرہ? نسب کی ان میں سے کوئی نسل دنیا میں موجود نہیں ہے? اور اس کرہ? ارض پر باقی رہ جانے والی واحد انسانی نسل ہماری ہے?
انسانی ارتقا کے مختلف مراحل کو بیان کرنے کے لیے 300 باقیات اور دوسری چیزیں نمائش میں رکھی گئی ہیں? مثلاً جب انسان اپنے پاؤں پر سیدھا کھڑا ہوا، جب انسانی دماغ کی افزائش شروع ہوئی، جب سادہ طرز زندگی میں معاشرتی رنگ داخل ہونا شروع ہوئے،اور پھر جب انسان نے قوتِ گویائی سے کام لینا شروع کیا?
نمائش میں 28 ہزار سال قدیم دو انسانی ڈھانچے بھی رکھے گئے ہیں? جن میں سے ایک پہلا یورپ کا جدید انسانی عہد کا ڈھانچہ ہے جب کہ دوسرا نی اینڈر ٹال (Neanderthal) کا ڈھانچا ہے، یہ وہ قدیم انسانی نسل ہے جو تقریباً 30 ہزار سال پہلے دنیا سے مٹ گئی تھی? یہ دونوں مجسمے پیرس کے ایک عجائب گھر سے خصوصی طور پر نمائش کے لیے یہاں لائے گئے ہیں?
اس نمائش میں ڈھانچوں، باقیات اور دیگر کئی دوسری چیزوں کی مدد سے انسانی ارتقا کی 60 لاکھ برسوں پر محیط کہانی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے? منتظم رک پاٹس کہتے ہیں کہ نمائش کے ذریعے یہ دکھایا گیا ہے کہ تاریخ کے مختلف موسمی ادوار میں، مثلاً سرد، گرم اور بارشوں کے طویل دور میں انسان نے کس طرح اپنا وجود برقرار رکھا اور کس طرح اس نے خود کو حالات کے مطابق ڈھالا?
رک پاٹس کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ نمائش دیکھنے والوں کو انسانی تاریخ، ارتقائی سفر، اور قریب ترین انسانی رشتے داروں کے بارے میں بہت سے سوالات کے جواب مل جائیں گے?
یہ نمائش خاص طور پر اس سوال کا بھی جواب فراہم کرتی ہے کہ انسان کو انسان کے درجے پر فائز ہونے کے لیے کتنے کٹھن اور پر پیچ راستوں سے گزرنا پڑا?
"آکوپنکچرتھراپی"دانت نکلوانے میں مددگار
طبی ماہرین کے مطابق چینی طریقہ علاج ”آکوپنکچرتھراپی“ سے دانت نکلوانے کی تکلیف اوراس عمل کے خوف پرقابوپایا جاسکتا ہے? صرف 5منٹ کی اس تھراپی سے دانت درد کے مریض کا خوف دورکیا جاسکتا ہے? آکوپنکچرتھراپی کے بعد دانتوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا جاچکا ہے?ماہرین کے مطابق ہر3میں سے ایک مریض ڈینٹل سرجن کے آلات کودیکھ کرخوفزدہ ہوجاتا ہے اور20میں سے ایک مریض توشدید نوعیت کی ذہنی لاچارگی میں مبتلا ہوجاتا ہے? ماہرین نے 16خواتین اور4مردوں کوآکوپنکچرتھراپی کے بعد ڈینٹل سرجری کے لئے تیارکیا جس کے بعد ان کا خوف مکمل طور پر دور ہوگیا ? آکوپنکچرسے ایک ہی مرحلہ میں سرکے دوخاص حصوں کوٹارگٹ کرکے ان مریضوں کی تشویش کودورکیاگیا?ان تمام 20مریضوں کے خوف کودورکرکے دانتوں کا علاج شروع کیا گیا?ویسٹرن پارک ہسپتال شیفیلڈ میں ہونے والے ان تجربات سے متعلق کہا گیا ہے کہ ڈینٹل سرجری مہنگی ہوتی ہے مگرآکوپنکچراس سے کہیں سادہ اور سستانسخہ ہے?
پروٹانوں کے ٹکراؤ کا نیا ریکارڈ
یورپی سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی ایٹم شکن تنصیب LHC میں تیز رفتار پروٹانوں کے ٹکراؤ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس سے تقریباً وہی حالات پیدا ہو گئے جو کائنات کی ابتدا یعنی Big Bang کے وقت تھے?
یورپ کی ایٹمی ریسرچ کے ادارے CERN نے منگل کے روز اس کوشش کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سائنس میں نئے عہد کا آغاز ہو گیا ہے?
CERN کے حکام نے کہا کہ منگل ہی کے روز دو کوششیں ناکام رہیں?
یہ تنصیب سوئٹزلینڈ اور فرانس کی سرحد پر جنیوا شہر کے قریب زیرِ زمین سرنگ میں واقع ہے?
CERN کی دس ارب ڈالر کی لاگت سے بننے والی اس تنصیب کو فنی خرابیوں کی وجہ سے ایک سال سے عرصے تک بند رکھنا پڑا تھا? ستمبر 2008ء میں اس کے افتتاح کے صرف نو دن بعد میں اس میں خرابی پیدا ہو گئی تھی?
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب LHC پوری رفتار سے کام شروع کر دے گا تو وہ اس کے اندر تقریباً روشنی کی رفتار سے ایٹمی ذرات کو آپس میں ٹکرا سکیں گے? سائنس دانوں کو امید ہے کہ اس طرح انہیں کائنات کے سربستہ رازوں سے پردہ ہٹانے میں مدد ملے گی?
د ہی : لمبی عمر اور توانائی کا ذریعہ
د ہی د نیا کے اکثر خطوں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے? یہ حقیقت ہے کہ دہی دودھ سے بھی زیادہ مفید ہے، چونکہ دہی میں عفونت کو روکنے والے جراثیم پائے جاتے ہیں? اس لیے یہ غذا کو تعفن اور سمیت سے بچاتا ہے یہی وجہ ہے
کہ اسے بہترین غذا تسلیم کیا گیا ہے? یورپ کے ایک سرکردہ ڈاکٹر پروفیسر میکنی کاف نے بلغاریہ کے دورہ کے دوران بلغاری لوگوں کی جسمانی قوت اور درازی عمر کا سبب دریافت کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ یہاں کے باشندے دہی بکثرت سے استعمال کرتے ہیں چنانچہ انہوں نے دہی کے متعلق تحقیقات و تجربات کا ماحصل درج ذیل ہے? دودھ میں مختلف قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں ان میں سے بعض تو دودھ کے روغنی اجزاءکو علیحدہ کرتے ہیں بعض اجزاءجنبیہ کو فاسد کرتے ہیں اور بعص اجزائے شکریہ پر عمل کر کے اسے ترشی میں بدل دیتے ہیں? اس ترشی پیدا کرنے والے جراثیم میں سے بعض تو سرکہ پیدا کرتے ہیں اور بعض ایسڈ اور لیکٹک ایسڈ پیدا کرتے ہیں جب ان کے اثر سے دودھ میں ترشی کی خاص مقدار پیدا ہو جاتی ہے تو دودھ کے اجزاءسے جنبیہ جم جاتے ہیں، جسے دودھ جمنا یا پھٹنا کہتے ہیں یہ جراثیم دودھ کے شکری اجزاءپر عمل کر کے اسے لیکٹک ایسڈ میں تبدیل کر دیتے ہیں? دہی کے دودھ سے زیادہ مفید ہونے کی یہی وجہ ہے کہ دودھ میں جو خاص قسم کی عفونت کو روکنے کے والے جراثیم ہوتے ہیں ترشی پیدا ہونے سے ان کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے، یہ جراثیم بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کو ہلاک کر دیتے ہیں? ترشی پیدا کرنے والے جراثیم کے باعث دہی موذی جراثیم سے قطعاً پاک و صاف ہوتا ہے? اگر پانی وغیرہ کے ساتھ دوسرے جراثیم اس میں مل جائیں تو وہ ترشی کے اثر سے ہلاک ہو جاتے ہیں? دہی میں ایسے جراثیم ہیں جن کی طبعی خاصیت یہ ہے کہ پیٹ میں جاتے ہی امراض پیدا کرنے والے جراثیم سے جنگ کر کے ان کو مغلوب کر لیتے ہیں? معدے میں جا کر دہی کے یہ جرائم غذا کے نشاستی اور شکریہ اجزاءکو ترشی میں تبدیل کر کے معدے اور آنتوں کو مضر جراثیم سے محفوظ رکھتے ہیں? تعفن اور خمیر سے پیدا ہونے والے امراض اور بد ہضمی و اسہال وغیرہ میں دہی اسی وجہ سے فائدہ بخش ہے? ڈاکٹر کے نزدیک زندگی کیلئے غذا میں تین اجزاءکا ہونا ضروری ہے?
(1) مادہ ہائے ایزوٹ جو جسم کو بنانے اور اس کی اصلاح میں کام آتے ہیں?
(2) کوئلہ کے اجزاءجو بدن میں حرارت پیدا کرتے ہیں اور اسے برقرار رکھتے ہیں?
(3) پانی اور معدنی اجزاءجو بدن کی ترکیب میں بے شمار کیمیائی تبدیلیوں کا ذریعہ ہیں اور بقائے زندگی کیلئے ضروری ہے? دودھ میں یہ تینوں اجزاءموجود ہوتے ہیں لیکن دہی میں دودھ سے بھی زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں? اسی لیے دہی، دودھ سے زیادہ مفید ہے، دہی کے استعمال سے نہ صرف تدرستی قائم رہتی ہے بلکہ بے شمار امراض سے نجات ملتی ہے اور عمر میں اضافہ ہو جاتا ہے? دہی دل و دماغ اور انتڑیوں کو قوت بخشتا ہے، بادی کو دور کرتا ہے، دہی میں شکر ملا کر پیناز کام کے لئے مفید ہے گائے کا دہی قوت بخش ہونے کے باوجو نہایت زود ہضم ہے? تپ دق، پرانی کھانسی، دمہ اور بواسیر میں بے حد مفید ہے، پیچش اور سنگرہنی کو دور کرتا ہے? دہی عام جسمانی کمزوری اور خون کو کمی میں نہایت مفید ہے? جن لوگوں کو دودھ ہضم نہ ہوتا ہو، دہی ان کیلئے نہایت مفید ہے اور بآسانی ہضم ہو جاتا ہے? اس کے علاوہ دہی میں دودھ کی نسبت دگنی غذائیت ہوتی ہے? بچوں کے اسہال، سل، ضعف اعصاب، کمی خون اور آنتوں کے امراض میں دہی غذا ہے اور دوا کی دوا? اس سے جسم پرورش پاتا ہے? کمزوری اور ضعف کی شکایت رفع ہوتی ہے? معدے اور آنتوں کا ورم تحلیل ہو جاتا ہے اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے? دہی جمانے میں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ خالص دودھ سے صاف و پاکیزہ برتن میں جمایا گیا ہو? دودھ والا جانور تندرست ہونا چاہیے اور جس برتن میں دودھ دوہا گیا ہو، وہ بھی پاک و صاف ہو? زیادہ ترش دہی بھی مفید نہیں ہوتا? کیونکہ اس میں جو مکھن موجود ہوتا اس کی ترکیب میں خرابی پیدا اور غذاءکی صلاحیت زائل ہو جاتی ہے اس کے علاوہ ترش دہی خون میں جوش پیدا کرتا اور اس کے استعمال سے کھانسی اور زکام ہو جاتا ہے لیکن دہی میں شکر ڈال کر پینا گرمی کے زکام میں مفید ہے?
یادداشت میں بہتری لانے والے عوامل دریافت
امریکی طبی و نفسیاتی ماہرین نے دماغ کے سکون کی حالت میں یادداشت کو بہتر بنانے والے عوامل کا پتہ چلانے کا دعوی کیا ہے? لاس اینجلس میں کیڈارس سینائی میڈیکل سینٹر کے ماہر نیورو سرجن ایڈم حملیک نے بتایا کہ کئی ماہ کی تحقیق اور مطالعاتی جائزہ سے پتہ چلا کہ تھیٹا نامی لہریں انسان کے سکون اور آرام دہ حالت میں ہونے کی صورت میں یادداشت میں بہتری کیلئے متعلقہ نیورانز (اعصاب) کے ساتھ اچھی طرح مربوط ہو کر کام کرتے ہیں? تحقیق کی اس دریافت سے سائنس دان مستقبل میں یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے علاج کر سکیں گے اور ایسے افراد جن کو نئے نئے علوم اور فنون سیکھنے میں مشکلات پیش آتی ہیں مستقبل میں نیورانز کو سکون دہ حالت میں فعال کرنے کی تھراپی سے مستفید ہو سکیں گے?
نہار منہ پانی کا استعمال بیماریوں سے بچائو میں مددگار
صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینے کا عمل دیرینہ اور پیچیدہ امراض کے علاوہ جدید بیماریوں کا موثر علاج ثابت ہوا ہے? وائس آف جرمنی کے مطابق جاپان کی میڈیکل سوسائٹی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپانی معاشرہ قدیم روایات پر قائم ہے? یہاں نیند سے جاگنے کے ساتھ ہی صبح نہار منہ پانی پینے کا رواج عام ہے? سائنسی تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نہارمنہ پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہے? صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینے کا عمل دیرینہ اور پیچیدہ امراض کے علاوہ جدید بیماریوں کا موثر علاج ثابت ہوا ہے? میڈیکل سوسائٹی کے زیراہتمام ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پانی کے ذریعے چند بیماریوں کا 100 فیصد کامیاب علاج ممکن ہے- مثلاً سر اور جسم کا درد، قلب کے نظام میں پایا جانے والا نقص، آرتھرائٹس، ہارٹ بیٹ یا دل کی دھڑکن کی غیر معمولی تیزی، مرگی، موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں، برونکائٹس ایستھما یا دمہ، ٹی بی، گردن توڑ بخار یا پردہ دماغ کا ورم، گردے کی خرابی، میدے کی بیماریاں، ذیابیطس، قبض، امراض چشم، آنکھ، ناک اور کان کی بیماریاں اور شکم مادر یا رحم کے سرطان اور دیگر زنانہ امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا 100 فیصد مفید ثابت ہوتا ہے?ماہرین کے مطابق صبح سویرے اٹھتے ہی دانت صاف کرنے سے پہلے 4 گلاس پانی پینا چاہئے،کسی بیماری میں مبتلا یا معمر افراد اگر اکھٹا 4 گلاس پانی نہ پی سکیں توکم از کم 1 گلاس پانی پئیں اور اس کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے اسے 4 گلاس تک لے جانے کی کوشش کریں-اس کے بعد دانت صاف کرنا چاہئے تاہم 45 منٹ بعد تک کھانے اور پینے سے پرہیز کرنا مفید ہے? اس کے بعد نارمل ناشتہ کیا جاسکتا ہے ? ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد 2 گھنٹے تک کچھ اورکھانے یا پینے سے پرہیز کرنا ضروری ہے?ماہرین کے مطابق پانی کے ذریعے علاج کے اس طریقہ کار سے چند خاص بیماریوں کا علاج چند دنوں کے اندر ممکن ہے? جوڑوں کی سوزش کے شکار مریضوں کےلئے پانی سے علاج سے متعلق ہدایات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ پہلے ہفتے میں تین دن اور دوسرے ہفتے سے ہر روز 4 گلاس پانی نہار منہ دانت برش کرنے سے پہلے پیئں اور اس کے بعد 45 منٹ تک کچھ کھانے پا پینے سے پرہیزکریں? چینی اور جاپانی ماہرین کی طرح بہت سے دیگر ممالک کے طبی محققین کا ماننا ہے کہ کھانے کے بعد گرم پانی یا سوپ پینا صحت کے لئے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے?
سماجی رابطہ