2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:5
ڈنمارک: حکومت نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کیلئے ٹیکس لگا دیا
ڈنمارک میں حکومت نے شہریوں کو موٹاپے سے بچانے کے لئے ٹیکس لگا دیا، فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے موٹاپے کا باعث بننے والی اور چکنائی سے بھرپور اشیاء پر ٹیکس لگایا ہے، رپورٹ کے مطابق 2.3 فی صد سے زائد Saturated Fat پر مکھن، پنیر، دودھ ، تیل ، پیزا، گوشت ودیگر اشیاء پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ۔ ڈینش حکام کے مطابق نئے ٹیکس سے عوام میں موٹاپے کا باعث بننے والی غذا کے استعمال میں کمی آئے گی ،جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کی بڑی تعداد نے ٹیکس سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں مکھن ، دودھ ودیگر اشیاء پہلے ہی اسٹورز سے خرید لی ہیں۔