تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52

لہسن: قدرت کا ایک ذائقے دار تحفہ

لہسن قدرت کا ایک ذائقے دار تحفہ ہے اس کا استعمال صحت پر انتہائی مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ لہسن اگر کھانے میں شامل نہ ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا نہیں ہوتا۔



لہسن سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے اور فشارِ خون میں کمی آتی ہے لہسن کھانےسے جسم میں ہائیڈروجن سلفائڈ کی قدرتی فراہمی بظاہر بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لہسن کے استعمال سے کئی قسم کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔ لہسن آنتوں میں پائے جانے والے بکٹریا کا توڑ کر ستکا ہ اور زکام اور انفلوئنزا سے محفوظ رکھتا ہے۔ دمے کی صورت میں یہ سینے کو طاقت بخشتا ہے۔



لہسن ہاضمہ ٹھیک رکھتا ہے اور معدہ کے لیے بہت مفید ہے۔ صبح نہار منہ ایک جوئے کچا لہسن کھانے سے دل کےامراض نہیں ہوتے۔ لہسن کھانے کو ذائقہ بخشتا ہے اور اس کا اچار بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کا روزمرہ استعمال جسم کو تندرستی بخشتا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.