تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 جولائی 2013
وقت اشاعت: 7:8

لاہور:چلڈرن اسپتال میں 3نومولود دم توڑ گئے،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

لاہور…لاہورکے چلڈرن اسپتال میں ایک ہی رات 3نومولود دم توڑ گئے،ورثاء نے ڈاکٹروں پرغفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے فیروزپور روڈ پر احتجاج کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکریٹری صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چلڈرن اسپتال لاہور میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف بیماریوں میں مبتلا 3بچے وقفے وقفے سے دم توڑ گئے،ورثاء نے ڈاکٹروں اور اسپتال عملے پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ،اسپتال انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس طلب کر لی،اور بچوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ تحقیقات کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اورانتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔سیکریٹری صحت پنجاب حسن اقبال نے بھی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچوں کی ہلاکتوں کے واقعے کی ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال سے رپورٹ طلب کر لی۔ان کاکہناہے کہ اگر کسی ڈاکٹر کی غفلت پائی گئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.