28 جولائی 2013
وقت اشاعت: 18:31
ایشیا میں10 لاکھ افراد ہیپا ٹاٹئس سے ہلاک ہو جا تے ہیں،ادیب رضوی
کراچی …ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت ایشیا میں سالا نہ دس لاکھ افراد ہیپا ٹاٹئس کے مرض کے باعث موت کا شکار ہو جا تے ہیں۔ہیپا ٹا ٹئس کے عالمی دن کے موقع پر سند ھ انسٹیٹوٹ آف یو رو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی ماہرین نے ہیپا ٹا ٹئس کے مختلف اقسام کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دی۔اس موقع پر دو سو سے زاید طلبہ و طا لبات ،ڈاکٹروں اور سول سو سائٹی کے نمائندوں نے ہیپا ٹا ٹئس کے عالمی دن کے موضوع ؛کو ئی برا ئی نہ دیکھو ،کو ئی برائی نہ سنو ،کو ئی برائی نہ کہو ،سے متعلق ورلڈ ریکارڈ بنا نے کی بھی کو شش کی گئی۔