31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 11:33
ٹی بیگ کی چائے صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے، تحقیق
لندن…این جی ٹی…ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ٹی بیگ والی چائے پینا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹی بیگز والی چائے میں فلورائیڈ کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو صحت پر لمبے عر صے کے لیے خطرناک اثرات ڈال سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فلورائیڈ ہڈیو ں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے لیکن ایک دن میں چار ملی گرام سے زیادہ فلورائیڈ عضلات کے درد اور دانتوں کی خطرناک بیماریوں کا با عث بن سکتا ہے۔ ماہرین کی تجویز کے مطابق ایک بالغ فرد کو دن میں تین سے چار کپ سے زیادہ چائے نہیں پینی چاہیے اور ٹی بیگ کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔