31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 17:44
خیبرپختونخوامیں ڈاکٹروں کی ہنگامی بنیادوں پر نئی تعیناتیوں کا اعلان
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر نئی تعیناتیوں کا اعلان کیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال ، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سمیت خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی سے متعلق محکمہ صحت نے متعلقہ حکام سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ وزیر صحت شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ نئے ڈاکٹروں کی تعیناتی کا کام مکمل ہوگا۔ جس کے بعد کسی بھی اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔