31 جولائی 2013
وقت اشاعت: 19:21
امریکا:جانور کے اسٹیم سیل نمونے سے انسان کا مصنوعی کان تیار
واشنگٹن …امریکی سائنسدانوں نے جانور کے اسٹیم سیل کے نمونے سے انسان کا مصنوعی کان تیار کرلیا۔ امریکا میں سائنسدانوں نے جانور کے اسٹم سیل کے نمونے سے مصنوعی انسانی کان بنالیا۔ سائنسدانوں کے مطابق اسٹیم سیل کے ذریعے بنائے جانے والے مصنوعی کان کی بناوٹ اور لچک بالکل اصلی کان جیسی ہے۔ اور اگر اس کان کو بنانے کا تجربہ کامیاب رہا تو بہت جلد یہ کان ان لوگوں کے لیے کارامد ثابت ہوگا جو پیدائشی طور پر کان سے محروم ہیں۔یہ تجربہ بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال میں کیا گیا۔