تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 اگست 2013
وقت اشاعت: 12:22

سانپ کے کاٹنے کا علاج اب اسپرے سے ممکن

نیویارک…سانپ کے کاٹنے کے فوری علاج کیلئے اسپرے ایجاد کر لیا گیا۔ کیلی فورنیا میں کئے جانے والے ایک تجربے اور بھارت میں ایک اصلی واقعے میں ایک نئے اسپرے کے استعمال سے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔ جس شخص کو سانپ نے کاٹا تھا اس کا جسم سانپ کے کاٹنے کے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ٹھیک ہو گیا۔ دنیا بھر میں ہر سال ایک لاکھ 25ہزارسے زائد افراد خطرناک سانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں یہ مسئلہ سب سے زیادہ پایا جاتا ہے کیونکہ وہاں پر سانپ کے کاٹنے کا فوری علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔ اگر سانپ کی شناخت ہو جائے اور اس کا علاج بھی موجود ہو، تب بھی ان ممالک میں مہنگی دوا کے ساتھ ساتھ سانپ کے کاٹنے کے ماہر کی موجودگی بھی ضروری ہے۔ کیلی فورنیا اکیڈمی آف سائنسز سے منسلک ڈاکٹر میٹ لیون اور ان کی ٹیم نے عام ادویات سے سانپ کے کاٹنے کے بعد جسم کے مفلوج ہو جانے کے اثر کو ختم کرنے کیلئے کام کیااور اس مقصد کیلئے یہ اسپرے ایجاد کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.