تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

لاہور…پنجاب میں ڈینگی کا مرض شدت پکڑتا جا رہا ہے ، دو اور افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 45 جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار ہو گئی،اب تک لاہور اورشیخوپورہ میں سب سے زیادہ افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ پنجاب میں مسلسل بارشوں کے باعث ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، ان میں شیخوپورہ کی 35سالہ ثمینہ جبکہ لاہور کا17سالہ احمد مجتبیٰ شامل ہیں ،انہیں لاہور کے میو اور سروسز اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے ایک ہزار6 سو45 مشتبہ کیسزسامنے آئے ہیں ،جن میں 45 متاثرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے ،لاہور میں 18،شیخوپورہ15 اورفیصل آباد میں 4 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،وہاڑی اوردیگراضلاع سے ایک ایک مریض سامنے آیاہے ، لاہور میں راوی ٹاوٴن کاعلاقہ ڈینگی وائرس سے زیادہ متاثرہوا ہے اوراب تک ٹاوٴن میں نو مریض سامنے آچکے ہیں ، ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلیے محکمہ صحت کی ٹیم28اگست کو کراچی جائے گی اور ڈینگی کے حوالے سے ڈاکٹروں کوتربیت دیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.