تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اگست 2013
وقت اشاعت: 5:3

ما حو لیاتی تبدیلی اور بڑ ھتی ہو ئی گر می جرائم اور پر تشدّ د رویوں کی وجہ ہے : تحقیق

نیویارک… این جی ٹی…امریکہ میں کی گئی ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق دنیا بھر میں بڑ ھتے ہو ئے تشدد کا تعلق تیز ی سے ہو تی ما حو لیا تی تبدیلیوں سے ہے۔ ایک تحقیق کے دوران سامنے آ نے والے نتا ئج سے یہ بات واضح ہو ئی ہے کہ در جہ حرارت میں معمو لی تبدیلی یا با رش بھی حملو ں، جنسی زیادتی، قتل، کشیدگی اور جنگ جیسے عوامل کا سبب بن سکتی ہے۔ کیلی فور نیا یو نیو رسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق میں یہ کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں جس نوعیت کی ما حو لیا تی تبدیلیاں تیز رفتا ری سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں اس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ آ نے والے وقت میں دنیا میں پر تشدد واقعا ت کی شرح میں اضا فہ ہو گا ۔ سائنسدا نوں نے ما حو لیا تی تبدیلی اور پر تشدد رویے میں مو جو د تعلق کو واضح کر تے ہو ئے بتا یا ہے کہ اس کی ایک وجہ معا شی حالا ت میں تبدیلی ہے ۔ تبد یل ہو تی آ ب وہوا دنیا بھر اور خا ص کر زرعی علا قو ں میں معا شی حالات پر اثر اندا ز ہو تی ہے جو معا شرتی رویوں میں بھی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں ۔ تحقیق کار وں کے مطا بق گر م اور خشک مو سم کی وجہ سے شہر ی علا قو ں میں تشدد بڑھ جا تا ہے جبکہ سرد اور مر طو ب مو سم میں لو گ گھر وں کے اندر رہتے ہیں جس کی وجہ سے خطرات کم ہو جا تے ہیں۔ تحقیق میں خبر دار کیا گیا ہے کہ عا لمی سطح پر دو سینٹی گریڈ در جہ حرارت بڑھنے سے ذا تی نو عیت کے جر ائم میں پندرہ فیصداضا فہ ہو گا اور بعض خطّو ں میں گر و ہو ں کے درمیا ن تصا دم میں پچا س فیصداضا فہ ممکن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.