27 اگست 2013
وقت اشاعت: 8:33
لاہور میں مزید 2 افراد ڈینگی کا شکار،کل تعداد47ہو گئی
لاہور…ڈینگی مچھر نے ایک بار پھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈیرے جما لئے، دو اور افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 47 ہو گئی ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں دو اور افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ میو اسپتال میں زیرعلاج ہیں ،نئے مریضوں کے بعد صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 47 تک جا پہنچی،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1726 ہو گئی ہے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا جن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔