تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اگست 2013
وقت اشاعت: 20:19

سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 300 ہوگئی

سیدوشریف…ضلع سوات میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، اور مریضوں کی تعداد 300 تک جاپہنچی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیدو شریف اسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا خواتین بھی لائی گئی ہیں۔ 132مریضوں کو علاج کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ 167 مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے اسپرے مہم جاری ہے اور اس کے لئے 12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.