تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 13:52

پشاور:دودھ پلانے سے ماں بریسٹ کینسر سے محفوظ رہتی ہے،ماہرین

پشاور… پشاور میں بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے متعلق آگہی کیلئے سمپوزیم کا انعقاد ہوا ۔طبی ماہرین نے بچے کیلئے دو سال کی عمر تک ماں کے دودھ کو ناگزیر قرار دیا۔خیبر ٹیچنگ اسپتال میں منعقد ہونے والے سمپوزیم میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ نومولود بچوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ماں کا دودھ پلانا چاہیے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندربچے کو ماں کا دودھ پلانا شروع کر دینا چاہیے اور اسے دو سال تک جاری رہنا چاہیئے۔بچے کا اپنا دودھ پلانے سے نہ صرف بچہ کئی مہلک بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے بلکہ ماں بھی بریسٹ کینسر سمیت کئی پیچیدہ امراض سے بچ سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.