تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 اگست 2013
وقت اشاعت: 19:30

پشاور میں ڈینگی وائرس سے بچاو کی مہم کا آغاز

پشاور…پشاور میں ڈینگی وائرس سے بچاو کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ابتدائی طور پر پشاور کی 22 یونین کونسل میں مچھر مار اسپرے کیا جارہا ہے۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے نواحی علاقوں پر مشتمل 22 یونین کونسلوں میں ڈینگی وائرس سے بچاوکی مہم کا آغاز کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ان علاقوں میں ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے مچھر مار اسپرے کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسپرے کا فیصلہ سوات میں ڈینگی کیسز سامنے آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر17 اضلاع میں ڈینگی سے بچاو کے لئے ا سپرے کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.