31 اگست 2013
وقت اشاعت: 18:0
قبائلی علاقوں میں رواں سال کے دوران پو لیو کے 15 کیسز رپورٹ
پشاور … قبائلی علاقوں میں رواں سال کے دوران پو لیو کے 15 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں، جن میں پولیو کا خطرناک پی ون وائرس پا یا گیا ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال کے دوران خیبر ایجنسی میں پو لیو کے 9 کیسز، ایف آر بنوں میں 3 اور شمالی وزیرستان میں پو لیو کے 3 کیسز رپورٹ کئے گئے۔ جہاں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ ای پی آئی حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں میں پو لیو کا پی ون کا خطرناک وائرس پا یا گیا ہے یہ وائرس ایک بچے سے دوسرے بچے میں آسانی سے منتقل ہو تا ہے۔