5 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:32
لاہور میں ڈینگی کے مزید3کیس سامنے آگئے
لاہور…لاہور میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ،جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی تعداد 77 تک جا پہنچی ہے ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے تینوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے،ان میں 38 سالہ بشارت،30 سالہ امجداور21 سالہ رشید شامل ہیں،انہیں لاہور کے میو اور گنگارام اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے،ان مریضوں کے بعد لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے ۔