17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:21
مچھلی،زیتون کا تیل اور خشک میوہ جات کا استعمال کمزور بینائی میں مفید ہے
نیویارک…این جی ٹی…پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ کمزور بینائی کے باعث عینک کا استعمال کرنے پر مجبور ہے لیکن ایک حالیہ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ غذا میں معمولی تبدیلی کے ذریعے اس پریشانی کا آسان حل ممکن ہے۔امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق غذا میں مچھلی، زیتون کے تیل اور خشک میوہ جات کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان تینوں چیزوں میں Omega-3 Fatty Acids کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔