تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:13

آج دنیا بھر میں ریبیز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

کراچی…آج( 28 ستمبر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریبیز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ریبیز کی بیماری عموماً پاگل کتے کے کاٹنے سے ہوتی ہے اور یہ دنیا کی دسویں بڑی بیماری ہے جس میں شرح اموات کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔عا م طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ بیماری صرف کتے کے ہی کاٹنے سے ہوتی ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے کیونکہ اور بھی بہت سے جانور ہیں جو اس بیماری کا سبب بن سکتے ہیں جن میں گھوڑا، بندر، لومڑی، بھیڑیا، بلیاں، خرگوش اور چمگادڑ وغیرہ شامل ہیں۔ریبیزکا شکار ہونے والے افراد میں ہائیڈرو فوبیا ہوجاتا ہے جس میں وہ پانی اور روشنی سے ڈرنے لگتے ہیں، مریض پر جو گزرتی ہے وہ تو وہی جانتا ہے لیکن اسے دیکھنے والے بھی بڑی اذیت کا شکار ہوتے ہیں۔ 6 جولائی1885میں لوئی پاسچر نامی سائنسدان نے اس خطرناک مرض کا علاج دریافت کیا ورنہ اس سے پہلے یہ مرض جان لیوا تھا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سگ گزیدگی سے متاثرہ ہر سال 55ہزار افراد ریبیز جیسے خطرناک مرض کا شکارہوجاتے ہیں، ان میں سے 25سو افراد کا تعلق پاکستان سے ہوتاہے جن میں سے فوری علاج کی سہولیات میسر نا ہونے کی وجہ سے تقریباً 20 فیصد افراد مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.