تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:28

سائیکل چلانا اور دوڑ لگانا انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند

پیرس…تحقیق سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سائیکل چلانا اور دوڑ لگانا انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے، ایسے افراد ہارٹ اٹیک سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔پیرس میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سائیکل چلانے سے انسان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ وہ انسان عام افراد سے اوسطا چھ برس زیادہ جیتے ہیں۔سخت ورزش دل کی بیماریوں کا باعث نہیں بنتی جبکہ روزانہ دوڑ لگانے والے افراد میں بھی دل کے امراض کے باعث شرح اموات عام افراد سے33 فیصد کم ہوتی ہے۔ تحقیق میں اچھی صحت کیلئے سگریٹ نوشی سے پرہیز کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.