تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:29

محکمہ صحت سندھ کی انسداد ڈینگی کیلئے محکمہ فشریز سے مدد طلب

کراچی…محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں انسداد ڈینگی کے لیے محکمہ فشریز سے مدد طلب کر تے ہو ئے مچھلیوں کے ذریعے ڈینگی لاروے کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ انعام اللہ دھاریجو کے مطابق کراچی میں انسداد ڈینگی کے لیے محکمہ فشریز کے اشتراک سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔جس کے تحت” گپی فش“ کو ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے لیئے استعمال کیا جا ئے گا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے ان جگہوں کی نشاندہی کی جا ئے گی جہاں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں لوگوں کی آگاہی کے لیئے رضا کا رانہ طور پر جامعہ کراچی کے طلبہ بھی اپنی خدما ت فراہم کر ینگے۔کراچی میں ڈینگی سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد 2300 سے زائد ہے جبکہ بارہ افراد اب تک جان کی بازی ہا ر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.