10 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:17
ذہنی صحت کا عالمی دن، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں تقریب
لاہور…لاہور کے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں ذہنی صحت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، ذہنی امراض میں مبتلا خصوصی افراد کے ساتھ مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات نے بھر پور شرکت کی ،انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں نے گیت گائے اور خاکے پیش کیے، ایک نجی اسکول کی طالبہ اور ان کی استاد نے ہیر رانجھا کی کہانی پر مبنی خاکہ پیش کیا،تقریب میں ذہنی امراض میں مبتلاافراد اور ان کے معالجین نے ایک خاکہ پیش کیا۔جس میں یہ بتا یا گیا کہ اگر کسی گھر میں کوئی فرد ذہنی مریض بن جائے تو اس کے اپنے اس کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتے۔