تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 19:51

موٹاپا اور غیر متوازن غذا جوڑوں کے درد کا سبب ہے ، طبی ماہرین

کراچی …کراچی میں میر خلیل الرحمن فاوٴنڈیشن کے تحت جوڑوں کے امراض کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،طبی ماہرین کے مطابق موٹاپا اور غیر متوازن غذا جوڑوں کے درد کا باعث بنتی ہے۔میر خلیل الرحمن فاوٴنڈیشن کے تحت جوڑوں کے امراض کے عالمی دن کے موقع پر کراچی میں ہونے والے سیمینار میں طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ متواز غذا اور دودھ کا استعمال جوڑوں کے درد پر قابو پانے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس موقع پر نجی اسپتال کے ڈاکٹر کامران حمید نے کہا کہ روزانہ ورزش کرنے سے ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔فوری علاج سے اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ سیمینار میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.