18 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:0
پنجاب : ڈینگی کے حملے جاری، مزید12مریضوں میں وائر س کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں ڈینگی مچھرکے حملے جاری۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 508تک جا پہنچی۔ محکمہٴ صحت پنجاب کے مطابق مختلف اسپتالوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں مریضوں کی تعداد 508ہوگئی ہے اور لاہور میں یہ تعداد 248تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہٴ صحت کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 6ہزار 220ہوگئی۔