19 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 22:13
نینددماغ سے زہریلے مواد کا خاتمہ کرتی ہے، تحقیق
نیویارک…این جی ٹی…پرانی کہاوت ہے جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے لیکن جناب نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سونا بہت ضروری ہے کیونکہ دماغ دن بھر کی سوچ بچار کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زہریلے مواد کو نیند کی مدد سے صاف کرتا ہے۔امریکی سائنس دانوں کا خیال ہے کہ نیند کی بنیادی وجہ ’فالتو مواد کو ٹھکانے لگانے والا نظام‘ ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کے دوران دماغی خلیے سکڑ جاتے ہیں جس سے ان کے درمیان خلا زیادہ وسیع ہو جاتا ہے اور وہاں مائع کو بہنے کا موقع ملتا ہے جو دماغ کو صاف کر دیتا ہے۔تاہم بعض زہریلی پروٹینوں کو صاف کرنے میں ناکامی کی وجہ سے دماغی امراض جیسے پارکنسن یا ایلزائیمر پیدا ہوسکتے ہیں۔ تو پھرسونے کے بارے میں کیا خیال ہے۔