25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:11
حیدرآباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ
حید رآباد…حیدرآباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ اگر ڈینگی کسی علاقے میں آجائے تو 25 فیصد آبادی متاثر ہوتی ہے۔حیدرآباد میں ان دنوں آپ کو تین چیزیں ہاوٴس فل ملیں گی۔گندگی اورکچرے کے ڈھیر،سیوریج کے گندے پانی سے بھری سڑکیں،یا پھر شہر کے سرکاری اسپتال اور لیبارٹریاں جہاں بڑی تعداد میں لوگ قطار لگائے اپنی باری کے منتظر نظر آتے ہیں جو شکار ہیں ڈینگی مچھر کے۔مریضوں کی تعداد اب سیکڑوں تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے افسران اور بلدیاتی اداروں کی اسپرے مہم افسران کے گھروں اور بنگلوں کے لان پر جا کر ختم ہورہی ہے۔شہریو ں کا مقدر یا تو کچرے کے ڈھیر ہیں یا پھر ایسے اسپتال جہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔تین دن ہوگئے ہیں،راہداری میں ڈالا ہوا ہے۔کوئی اسپرے نہںِ ہوا ہے شہر میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے۔تالابوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کو ڈینگی کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔اگر کہیں ایک بار ڈینگی گھسے تو پچیس فیصد آبادی متاثر ہوتی ہے۔آبادی سفرکرتی ہے۔ گھس جائے تو سویر انتیس بیس پر اقدامات کرنے ہوتے ہیں میری نظر مِں اگاہی ضروری ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ہو یا کراچی ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کو آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے انتظامات کرنے چاہییں۔