25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:0
پنجاب میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 686 تک پہنچ گئی
لاہور…پنجاب میں ڈینگی کے حملوں میں کمی نہیں آ رہی ،گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 29مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 686 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد 671 ہو گئی ، لاہورمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 317،راولپنڈی میں231 جبکہ شیخوپورہ میں 61ہوگئی ہے،پنجاب کے دیگراضلاع میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہو رہا ہے ،فیصل آبادمیں 12،ملتان میں 6،پاکپتن میں 3 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں بھی ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔