تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:31

ڈینگی کی نرسری،لاہو رکی نہر شہریوں کیلئے بنی خوف کی علامت!!!

لاہور…لاہور کے بیچوں بیچ سے گزرنے والی نہر شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہے، لیکن اب یہ نہر لوگوں کیلئے خوف کی علامت بن گئی۔ ایسا کیوں ہوا یہ جانتے ہیں۔ شہریوں کا پسندیدہ پکنک اسپاٹ۔ لاہور کی خوبصورت نہر نہانے کو دل چاہے یا لگانی ہو گپ شپ تو لوگوں کی بڑی تعداد نہر کا رخ کرتی ہے لیکن یہ کیا؟؟ نہر تو بن گئی ڈینگی لاروا کی پرورش گاہ۔ جی ہاں!کئی روز سے بند نہر میں جگہ جگہ کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا پھلنے پھولنے لگے، شہریوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ محکمہٴ صحت نے تو ڈینگی مچھر کی ذمہ داری ڈال دی شہریوں پر، کہا مچھر گھروں میں ہے، باہر نہیں۔ لیکن میلوں پھیلی یہ نہر انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ اسے کہتے ہیں چراغ تلے اندھیرا۔ پھر بھی محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی مچھر کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کے دعوے۔ نہر میں پرورش پاتے ڈینگی لاروے نے شہریوں کی نیندیں اڑا دیں۔ ان کاکہنا ہے کہ حکومت صرف سیمینار اور اجلاس نہ بلائے، ڈینگی وائرس سے جان چھڑانے کیلئے کوئی عملی قدم بھی اٹھائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.