5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:38
سوات :موسم میں تبدیلی کے بعد ڈینگی وائرس میں کمی
سوات …سوات میں موسمی تغیر کے بعدڈینگی وائرس میں کمی آنے لگی،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف10نئے کیس سامنے آئے۔سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹرواصل خان کے مطابق اسپتال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 6مریضوں میں اور محکمہ صحت کے مطابق10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ12مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس وقت سیدوشریف اسپتال میں30مریض داخل ہیں جن میں 2مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اورانہیں ایچ ڈی یو وارڈمیں منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹروں نے امید ظاہر کی ہے کہ موسم سرد ہونے کے ساتھ ڈینگی بخار میں کمی آرہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسی ماہ ڈینگی مچھر کے وار ختم ہوجائیں گے تاہم ان کاکہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کے لاروااور افزائش کے ٹھکانے ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔