تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:6

راولپنڈی میں نرس سمیت2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق

راولپنڈی …راولپنڈی میں ایک نرس سمیت2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ان میں سے ایک مریض جاں بحق ہو گیا،اس کے علاوہ 2مزید مشتبہ کیسز بھی لاہوراورراولپنڈی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں ایک نرس سمیت2افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی،جن میں سے23سالہ عاطف نذیرمنگل کے روز ڈی ایچ کیو اسپتال راولپنڈی میں دم توڑ گیا،جبکہ ہولی فیملی اسپتال کی21سالہ نرس نورالعین فاطمہ زیرعلاج ہے،محکمہ صحت نے مزید بتایاکہ راولپنڈی اور لاہورمیں کانگو وائرس کے 2مزید مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں،جن میں سے ایک مریض شیخ زید اسپتال اور دوسرا راولپنڈی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے،دونوں مریضوں کے خون کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.