تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:41

دنیا بھر میں آج نمونیا سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

کراچی…پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ اس دن دنیا بھر میں نمونیا کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے سیمینار اور اجلاس منعقد کئے جائیں گے جن میں اس موذی مرض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے ساتھ ساتھ اس کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادراہ برائے عالمی صحت نے نمونیا کو دنیا بھر میں کم عمر بچوں میں ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ قرار دیاہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2012 پانچ سال سے کم عمر 1.1 ملین بچے اس مرض میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہوئے جن میں ددو سال سے کم عمر بچوں کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.