13 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:48
سوات میں ڈینگی کے مرض کی شدت میں کمی
سوات …موسم کی تبدیلی بالائی علاقوں کے لئے سکون کا باعث بن رہی ہے اور سوات میں ڈینگی کے مرض کی شدت میں کمی آنے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے سے ڈینگی کے کیس بھی کم ہوگئے۔ گزشتہ روز سوات میں ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے سرد موسم ڈینگی کے خاتمے کا باعث بنتاہے لیکن رواں ماہ کے ابتدائی 10سے 12دنوں میں صرف سوات میں 162کیس سامنے آئے ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ایم ایس کے مطابق گذشتہ روزایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا یہ ایک اچھی علامت ہے لیکن عوام میں شعوراورآگاہی کی ضرورت ہے تاکہ یہ مرض مکمل ختم ہوسکے۔