16 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:53
پنجاب: مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
لاہور…پنجاب میں ڈینگی وائرس کے حملے مسلسل جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔پنجاب میں ڈینگی وائرس نے لاہور اور راو لپنڈی کو سب سے زیادہ متاثر کیا، نئے مریضوں کا تعلق بھی انہی دونوں شہروں سے ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 834 ہو گئی ہے۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے حکومت اور محکمہ صحت نے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ لگتا ہے سردیاں بڑھنے کا انتظار ہو رہا ہے تاکہ مچھر خود بخود مر جائے اور انہیں کچھ کرنا بھی نہ پڑے۔