تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:35

پنجاب میں مزید89افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق

لاہور…پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید89افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔جبکہ ڈینگی کا ایک مریض جاں بحق ہوگیا،صوبے میں ڈینگی بخارمیں مبتلا افراد کی تعدادایک ہزار912 تک پہنچ گئی۔ شیخ زیداسپتال لاہور میں ایک مریض ڈینگی کے ہاتھوں دم توڑگیا،ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا 70سال کا محمد انور بی بی پاکدامن کارہائشی تھا،پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہوگئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں89افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،جن میں سے70مریضوں کا تعلق لاہور اور14کاراولپنڈی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.