18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:15
پنجاب :مزید23 افراد ڈینگی کے مریض بن گئے
لاہور…گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 23 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب کیمطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے16اور راولپنڈی میں6 کیسز سامنے آئے،ان مریضوں کا مقامی اسپتالوں میں مفت علاج معالجہ جاری ہے،محکمے کے مطابق صوبے میں موجودہ سیزن کے دوران سامنے آنے ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد ایک ہزار935تک پہنچ گئی ہے۔