18 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:47
باجوڑ، خیبر ایجنسی اور نیم قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع
پشاور…باجوڑ اور خیبر ایجنسی سمیت نیم قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران 4لاکھ 86 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق انسداد پولیومہم باجوڑ اورخیبرایجنسی سمیت نیم قبائلی علاقوں ایف آر پشاور، ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان، ایف آر ٹانک، ایف آر کوہاٹ، ایف آر بنوں اور ایف آر لکی مروت میں چلائی جا رہی ہے۔ ای پی آئی فاٹا کے مطابق شمالی وزیرستان کے کچھ علاقوں میں پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ جبکہ کرم، اورکزئی اور مہمند ایجنسی میں نومبر کے آخر میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔ تاہم جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کی بناء پر مہم نہیں چلائی جارہی ہے۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں تقریباً 4 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔