25 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:41
یوگا، ذہنی یکسوئی، روح کی تازگی، جسمانی صحت کیلئے بہترین ورزش
لاہور… ذہنی یک سوئی اور روح کی تروتازگی کیلئے یوگا ہو یا ایسی ہی اور ورزشی کیفیات، ان کی بدولت صرف افراد ہی نہیں معاشروں میں بھی مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔ یہ سب کیسے ممکن ہے؟؟ دی آرٹ آف لیونگ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام میڈی ٹیشن سیشن میں میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ دور حاضرکی پریشانیوں اور الجھنوں سے نکلنے کیلئے پہلے خود پر دھیان دینا ہو گا۔فرد اکائی ہے اور معاشرہ کل، اگر اکائی ذہنی، روحانی اور جسمانی طور پر الجھی ہوئی ہو گی، تو معاشرہ بھی طرح طرح کے مسائل سے دوچار رہے گا، پہلے اپنی ذات کو توانا اور تندرست بنانا لازم ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ صحتمند ذہنی و جسمانی سرگرمیوں سے خود کو الجھنوں سے نکال کر معاشرے میں فعال کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔صحت مند اورپر امن معاشرے کا قیام صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب افراد ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہوں اور ساتھ ہی انہیں روحانی اطمنان بھی حاصل ہو۔