29 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:21
سیڑھیاں چڑھنے سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے،ماہرین
لندن…سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک مفید ورزش ہے۔ اس سے نہ صرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ دل کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق سیڑھیاں چڑھنا اپنی کیلوریز جلانے اور دل کو مضبوط بنانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ سیڑھیاں چڑھنے سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ یہی نہیں ، اگر کوئی زیادہ وزن والا آدمی ایک سال تک روزآنہ دو زینے چڑھے تو اس کے وزن میں 12 پاوٴنڈ تک کمی ہوسکتی ہے۔