1 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 11:58
دسمبرشروع ہو گیامگرڈینگی سے جان نہیں چُھوٹی
لاہور…دسمبرشروع ہو گیامگرڈینگی سے جان نہیں چھوْٹی۔پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ڈینگی کے 13کیسز سامنے آ گئے۔عمومی طورپر خیال کیاجاتاہے کہ سردی بڑھتے ہی مچھریاچھْپ جاتا، یا پھر مرجاتا ہے اور اس کے بَداثرات سے لوگ بچ جاتے ہیں ،اس بار دسمبر شروع ہو گیا،لیکن ڈینگی مچھر سے جان نہیں چْھوٹی،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران بھی صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید13مریض سامنے آ گئے،ان میں سے4مریض راولپنڈی ،7لاہور اور2دیگر اضلاع کے اسپتالوں میں لائے گئے،صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار398ہوگئی ہے۔