تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 دسمبر 2013
وقت اشاعت: 2:43

زیتون کا عرق موٹاپے کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے

کینبرا… این جی ٹی…زیتون کئی طبی فوائد کا حامل ہے۔ آسٹریلیا میں زیتون پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زیتون کے پتوں کا عرق کافی میں ملا کر پینے سے موٹاپے میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کی ایک ٹیم کے مطابق زیتون کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کی چربی گھلانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون صرف وزن گھٹانے میں ہی اہم کردار ادا نہیں کرتا بلکہ نظامِ جگر بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.