17 جنوری 2014
وقت اشاعت: 7:48
سات گھنٹے کی نیند صحت مند زندگی کی ضامن ہے؛ تحقیق
نیویارک… این جی ٹی…نیند کی کمی اور زیادتی دونوں ہی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں نیند کے انسانی زندگی پر اثرات سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ 7 گھنٹے کی نیند انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن میں سات گھنٹے سے کم یا زیادہ سوتے ہیں ان میں د ل کے امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نیند کی کمی یا زیادتی جسم کا قدرتی نظام بھی متاثر کرتی ہے ۔ نیند کی بے قاعدگی کے باعث بلڈ پریشر اور خون میں گلوکوز کی سطح ناہموار ہوجاتی ہے جو شریانوں کی سختی کا باعث بنتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ساتھ گھنٹے کی مکمل نیند انسان کو نہ صرف چاق و چوبند رکھتی ہے بلکہ صحت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔