تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 جنوری 2014
وقت اشاعت: 5:21

پشاور :انسداد پولیو مہم ، سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی

پشاور …سیکیورٹی خدشات اور تیاریاں مکمل نہ ہونے پر پشاور میں آج سے شروع ہونے والی پولیو مہم اگلی اتوار تک ملتوی کردی گئی ہے۔پشاور میں آج انصاف صحت پروگرام شروع ہونا تھا، جس کے تحت بچوں کو پولیو سمیت نو امراض سے بچاوٴ کی ویکیسنشن ہونی تھی۔ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات اور تیاریاں مکمل نہ ہونے پر مہم اگلی اتوار تک ملتوی کردی ہے۔اگلی اتوار کو انصاف صحت پروگرام کے تحت پشاورکی پچاس یونین کونسلز میں چارلاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سمیت نو امراض کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.