تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 فروری 2014
وقت اشاعت: 3:32

انسانی ذہن کیلئے خوبصورت چہروں کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے،نئی تحقیق

برلن… این جی ٹی…انسانی فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ سمجھا جاتا ہے کہ خوبصورت چہرے انسان کبھی نہیں بھولتا مگر سائنس کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ انسان خوبصورت کے بجائے بدصورت چہروں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور کم پُرکشش چہرے ہمیشہ کے لئے اس کے ذہن پر نقش ہو کر رہ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کی خوبصورتی ہی اسے یاد رکھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے جبکہ انسانی یاداشت کے لئے غیر پُرکشش لوگوں کا یاد رکھنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.